ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کولکا تہ میں بنگال بی جے پی لیڈر کے گھر پر حملہ

کولکا تہ میں بنگال بی جے پی لیڈر کے گھر پر حملہ

Wed, 04 Jan 2017 21:52:57  SO Admin   S.O. News Service

کولکا تہ، 4/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے ایم پی سدیپ بندوپادھیائے کی سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری سے ریاست میں پارٹی کارکنان ناراض ہیں۔آج صبح کولکا تہ میں مبینہ طورپر پارٹی کارکنوں نے سینئر بی جے پی لیڈر کے گھر پر حملہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شام کو بھی ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے مبینہ طورپر بی جے پی کے کولکا تہ میں واقع دفتر پر بھی حملہ کردیا تھا۔بی جے پی لیڈر سدھارتھ نا تھ سنگھ نے الزام لگایا کہ جب ترنمول کانگریس کے کارکنان بی جے پی کے دفتر پر حملہ کر رہے تھے اس وقت پولیس اہلکاروں نے کوئی کارروائی نہیں کی،وہ منہ پھیر کر کھڑے رہے۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی دفتر کے باہر مرکزی پولیس فورسز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سدیپ بندوپادھیائے کو روز و یلی چٹ فنڈ گھوٹالے معاملہ میں  گرفتار کیا گیا ہے، اس گھوٹالے میں بنگال کے لاکھوں لوگوں کا پیسہ مارا گیا ہے۔ٹی ایم سی ایم پی سدیپ بندو پادھیائے کی گرفتاری کے بعد پارٹی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرنوٹ بند ی کے بعد ترنمول بندی کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کی پارٹی پر یہ ظلم اسی لیے کیا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم کے نوٹ بند ی کے فیصلہ کی کھل کر مخالفت کی تھی۔گزشتہ ہفتے سی بی آئی نے اداکار سے سیاستدان بنے ترنمول کانگریس کے لیڈر تاپس پال کو بھی گرفتار کیا تھا۔گزشتہ سال مئی میں مسلسل دوسری بار ریاست کی وزیر اعلی بنیں ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ گرفتاریاں وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پر ’بدلے کی سیاست‘کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ میں مودی کو چیلنج دیتی ہوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہمارے لیڈروں کو گرفتار کریں گے، اور ہم خاموش بیٹھے رہیں گے،تو ایسا نہیں ہو گا۔ریئل اسٹیٹ اور انٹرٹینمنٹ کے میدان سے تعلق رکھنے والے بنگال کے روز ویلی گروپ کی طرف سے چلائے جا رہے مالی سرمایہ کاری منصوبہ کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔اس معاملے میں دو سال پہلے مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں روز ویلی پرسرمایہ کاروں کے تقریبا 17000کروڑ روپے چرانے کا الزام لگایا گیا تھا۔روز ویلی کی ملکیت والی دو کمپنیوں میں تاپس پال ڈائریکٹر تھے۔سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سدیپ بند و پادھیائے نے ان سوالات سے بچنے کی کوشش کی، جن میں روز ویلی سے ان کے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔سدیپ بند و پادھیائے کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف لگے الزامات غیر واضح ہیں۔وزیر اعظم کی طرف اچانک نوٹ بند ی کا اعلان کئے جانے کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر،نیز لکھنؤ اور پٹنہ جیسے شہروں میں سڑکوں پر کئے گئے اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاجی مظاہروں کی ممتا بنرجی نے قیادت کی تھی۔ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ نوٹ بند ی کی وجہ سے کروڑوں غریب لوگ اپنے ہی پیسوں تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔


 


Share: